Ticker

6/recent/ticker-posts

سوات میں ایک بار پھر خوف و دہشت پھیلانے کی سازش


 ٹیررازم سے ٹورازم کا انتہائی مشکل سفر کرنے والے سوات کی رونقیں متاثر کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ٹی ایم کے احتجاج اور مطالبے پر سوات میں فوجی چوکیاں ختم کی گئیں، وہاں کینٹ ایریا بنانے کی بھی مخالفت کی گئی جس پر پاک فوج نے علاقے میں امن قائم کرنے کے بعد سوات کو سول انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

فوجی چوکیوں کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھاکر اب ایک بار پھر پہاڑوں میں چھپے کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے وادی میں بے امنی پھیلانے کے درپے ہوگئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی دو ٹوک کہہ چکے ہیں کہ کسی کو بھی ملک کے امن و استحکام سے کھلواڑ کرنے ہرگز نہیں دیا جائے گا۔

اہل سوات پر عزم ہیں کہ بھاری جانی اور مالی قیمت چکا کر حاصل کیا گیا امن داؤ پر لگنے نہیں دیا جائے گا، سوات کی سیب اور چیری کی تجارت رُکے گی نہ ہی مالم جبہ کی چیئرلفٹ بند ہوگی۔

سوات کا قدرتی حسن جھیلیں، جھرنے، آبشاریں سیاحوں کو دعوت نظارہ دیتی رہیں گی، سوات کے امن و استحکام کیلئے پاک فوج اور سوات کے غیور عوام شانہ بشانہ ہیں کیونکہ ہر پاکستانی کو پاکستان کے ہر گوشے کا امن عزیز ہے۔

Post a Comment

0 Comments