خلیل الرحمن قمر کی فلم کاف کنگنا میں عروہ حسین کے بجائے ایشل فیاض کو کاسٹ کیا گیا ، اس حوالے سے خلیل الرحمن قمر نے عروہ حسین کے خلاف بیان دیا تھا۔
چار سال بعد عروہ حسین نے ان کے خلاف خلیل الرحمن قمر کے بیان کے حوالے سےبات کی ۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمن کی فلم کاف کنگنا کی شوٹنگ ملتوی ہوگئی تھی ۔ جن دنوں فلم کی دوبارہ شوٹنگ شروع کی گئی، ان دنوں ان کے پاس فلم کے لیے وقت نہیں تھا۔ جس پر فلم کے ہدایات کار اورمصنف خلیل الرحمن قمر ان سے بے حد ناراض ہوگئے تھے۔
عروہ نے کہا کہ فلم خلیل صاحب نے ان کے لئے کافی کچھ کہا، اپنی ناراضگی اورغصے کا اظہار میڈیا کے سامنے بھی کیا۔ کچھ عرصے بعد خلیل صاحب مجھ سے ملے انہوں نے گلے سے لگایا اور کہا کہ تم میری بیٹی ہو۔
عروہ نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ اب آپ نے مجھے اتنا کچھ نیشنل ٹی وی پر کہا، آپ مجھ سے معافی بھی ٹی وی پر مانگیں ۔ خلیل صاحب نے میرے حوالے سے اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے وہ کلپ مجھے بھیجا ۔ وہ اچھی چیز تھی اسی لیے شاید وائرل نہیں ہوا ۔ تاہم خلیل صاحب کا ویڈیو کلپ بھیجنے کے بعد میں نے انہیں معاف کر دیا ۔
خلیل الرحمن قمرکی فلم کاف کنگنا میں عروہ حسین کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔ جس میں کہا یہ گیا کہ عروہ نے کچھ دن فلم کی شوٹنگ بھی کی ۔ تاہم جلد ہی انہوں نے اس فلم کو چھوڑ دیا ۔ عروہ کے بعد کاف کنگنا کا مرکزی کردار ایشل فیاض نے نبھایا۔
0 Comments