Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور جنرل اسپتال میں علاج کیلئے آنے والی لڑکی پُراسرار طور پر غائب


 لاہور: گھر سے یونیورسٹی کیلئے نکلنے والی 22 سالہ لڑکی جنرل اسپتال میں علاج کی غرض سے پہنچی اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔


لڑکی کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں گرین ٹاؤن کی رہاٸشی 22 سالہ عاٸشہ صبح گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلی اور چونگی امرسدھو کے قریب میٹرو بس میں بے ہوش ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو میٹرو سے جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں سے 22 سالہ عائشہ پُراسرار طور پر غائب ہوگئی۔

پولیس نے عائشہ کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف اغواء مقدمہ درج کرلیا اور لڑکی کی بازیابی کےلیے ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال کے سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج بھی دیکھی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments