Ticker

6/recent/ticker-posts

تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی گرفتار

 



اسلام آباد: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک  بیان میں کہا ہےکہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھالیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رنما افتخار درانی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے، پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments