Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹوئٹر لوگوں کی ٹوئٹس کو اسکرین شاٹس کی شکل میں پوسٹ کرنے پر ناخوش کیوں؟


 ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس کافی زیادہ لیے جاتے ہیں مگر اب یہ کمپنی اس کی روک تھام کرنا چاہتی ہے۔

ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس میں کسی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ لینے پر ایک پوپ اپ میسج سامنے آتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسکرین شاٹ لینے کی بجائے ٹوئٹ کو شیئر کریں۔

ترجمان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ہم ایک نئے پروموٹ کو آئی او ایس میں ٹیسٹ کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ ٹوئٹس شیئر کرنے کے ذرائع کا علم ہوسکے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ جب حقیقی ٹوئٹ کی بجائے اس کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا جاتا ہے تو دیگر افراد کو اس پلیٹ فارم سے انگیج منٹ کا موقع نہیں ملتا۔

Post a Comment

0 Comments