Ticker

6/recent/ticker-posts

تھرمیں پید اہونے والی بجلی 10روپے یونٹ ہوگی، وزیراعظم


 تھرکول منصوبے کے فیز ٹو کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تھر کول بلاک 2 سندھ اینگرو کول مائن کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا، پاور پروجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر2640 میگا واٹ ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تھر میں ایک وقت تھا زندگی گزارنے کے آثار نہیں تھے، آج یہاں سے بجلی کی پیداوار ہوتی ہے، یہاں بہترین معیار کے پلانٹ اور بوائلر ہیں ، یہاں آلودگی نہیں، خواتین ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی، یہاں ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ سال تک تھر کے کوئلے سے ملکی معیشت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، منصوبے سے ہمارے زرمبادلہ کی خطیر رقم بچ جائے گی، 100 فیصد تھرکول سپلائی کیا جائے تو بلین ڈالرز بچ جائیں گے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھر میں 175 بلین ٹن کوئلہ ہے، جس سے گیس بنا سکتے ہیں، تیل کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، تھرکول کو تیل اور ڈیزل میں تبدیل کریں، شاہد خاقان، مصدق، احسن، فواد حسن فواد بھی مل کر پالیسی بنائیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اجلاس طلب کروں گا، جس میں توانائی، گیس اور دیگر منصبوں پر اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کریں گے، گیس ہماری استطاعت سے باہر ہے، ابھی تک اس کا نتظام نہیں ہوسکا،6 ماہ میں 24 ارب ڈالر توانائی پر خرچ کرچکے ہیں، کوئلے کی ترسیل کے لیے ہمیں مل کرریلوے کا نظام بھی بہتر کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کچھ گھنٹے میں حکمت عملی تیار کی ہے، تھرمیں پید اہونے والی بجلی 10روپے یونٹ ہوگی، تھرکول ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، تھرکول پاکستان کا گیم چینجز ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments