Ticker

6/recent/ticker-posts

ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں عمران نے این آر او مانگا، نہیں ملا تو تنقید شروع کردی: مریم


 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی اس لیے بنایا نیپیز بدلنے سے انکار کردیا گيا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں عمران خان نے این آر او مانگا، نہیں ملا تو جلسوں میں تنقید شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی اس لیے بنایا نیپیز بدلنے سے انکار کردیا گيا تھا۔

ان کا کہناتھاکہ اِس شیطان کو آپ نے معافی دے دی تو یہ آئندہ بھی یہی کرے گا، کھلنڈرے، تلنگے کو وزیراعظم بنائیں گے تو وہ سائفر گم کرکے کہے گا گم ہوگیا، وہ دہائیاں دے رہا ہے کہ وہ 2018 کے الیکشن کی طرح اسے جتوانے کا بندوبست کیا جائے۔

مریم نے دعویٰ کیاکہ نواز شریف کی وطن واپسی کا راستہ صاف ہے، عدالت میں صرف ایک درخواست دینی باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سربازار رسوا ہوگئے ہیں، آپ بیگناہوں کیخلاف سازش کی معافی مانگیں،  آپ کہتے ہیں اسحاق ڈار صاحب این آر او کے تحت آئے ہیں، اسحاق ڈار سے این آر او کی تکلیف نہیں ہے، بنی گالا میں میٹنگ ہوتی ہے کہ ڈار کے آنے سے روپیہ مستحکم ہورہا ہے، انہیں ڈار سے تکلیف ہےکہ معیشت بہترہوگئی تو انہیں کون پوچھےگا؟

Post a Comment

0 Comments