Ticker

6/recent/ticker-posts

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ مقدمے سے بری


 لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے مقدمے کا آج محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا۔

دوران سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے جبکہ حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ہے۔

Post a Comment

0 Comments