Ticker

6/recent/ticker-posts

غیر ملکیوں کا رشوت کے عوض پاکستانی شہریت حاصل کرنے کا انکشاف


 ہزاروں غیر ملکیوں کا رشوت کے عوض پاکستانی شہریت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 8 ہزار سے زائد غیرملکیوں کا مبینہ طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے انکشاف کے بعد نادرا نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں میں افغانستان، برما اور ایران کے شہری شامل ہیں۔

نادرا رپورٹ کے مطابق 181 غیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز منسوخ کردیئے گئے جبکہ رشوت لے کر شناختی کارڈز بنانے والے 43 نادرا ملازمین نوکری سےفارغ کردیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اس وقت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں جعلی شہریت دینے پر279 انکوائریاں جاری ہیں۔

Post a Comment

0 Comments