Ticker

6/recent/ticker-posts

اپنی زمینوں پر ہل چلانا کسانوں کا جرم بن گیا


 لاہور میں کسانوں کا اپنی زمینوں پر فصلیں کاشت کرنا ان کا جرم بنا دیا گیا۔ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کسانوں کے خلاف دو پرچے کٹوادیے۔

شیخوپورہ کےعلاقے میں کسانوں نے زمینوں پرہل چلانے کا فیصلہ کیا۔ دوروزقبل کسانوں نے ہل چلایاتو روڈا کی کسان دشمنی کھل کرسامنے آگئی۔

روڈا نے ہل چلانے والوں پر مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورتی عبدالودود کی مدعیت میں درج کرایاگیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے عمران خان جھوٹا آدمی ہے ننکانہ میں میڈیا سے گفتگومیں بولے روڈا منصوبے کا فائدہ عمران خان کو پہنچ رہا ہے۔ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ ملک ریاض سے فائدہ حاصل کرچکی ہیں۔ ہم مرتے دم تک روڈا متاثرین کے ساتھ ہیں۔

Post a Comment

0 Comments