Ticker

6/recent/ticker-posts

سائنس دانوں نے موبائل چارج کرنے والا کپڑا بنالیا


ناٹنگھم: ہم جب بھی کہیں باہر جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارا فون مکمل چارج ہو کیوں کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

لیکن جلد ہی یہ مشکلات ماضی کا حصہ بننے والی ہیں کیوں کہ سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے ان آلات کو چارج کرسکے گا۔

برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا کپڑا بنایا ہے جس میں 1200 چھوٹے چھوٹے فوٹو ولٹائک سیلز یعنی سولر پینلز بُنے ہوئے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments