Ticker

6/recent/ticker-posts

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ


 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ستمبر 2022 میں دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مساوی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

ستمبر 2022 کے دوران سعودی عرب سے 61 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز، متحدہ عرب امارات سے 47 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز ، برطانیہ سے 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 26 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کے مساوی رقم بھجوائی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 10.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کی پہلی شش ماہی میں جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران مجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 10.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کی پہلی شش ماہی میں جولائی تا ستمبر مالی سال 23ء کے دوران مجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں۔

Post a Comment

0 Comments