Ticker

6/recent/ticker-posts

’تشدد برداشت کرنے کے بجائے رشتوں سے جان چھڑائیں‘


 سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے خواتین کو تشدد برداشت کرنے کے بجائے ایسے رشتوں سے جان چھڑانے کا مشورہ دیدیا۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھونے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ایک نوجوان خاتون کے طور پر جسمانی اور جذباتی دونوں طرح کی زیادتیاں سہنے کے بعد میں دوسروں کو زہریلے رشتوں سے نکلنے میں مدد کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں، اس لیے میں یہ اس امید کےساتھ نوجوان خواتین کو مشورہ دے رہی ہوں کہ ان کی باتوں سے وہ سیکھیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ ہر طرح کا تضحیک آموز رویہ اور تشدد ناقابل قبول ہے، چاہے ایسا کرنے والا شخص کوئی بھی ہو اور ایسا تجربہ کرنے والی خواتین کو ایسے مسائل سے نکل جانا چاہیے اور پھر انہیں واپس اس طرف مڑ کر دیکھنا بھی نہیں چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کو اپنے ساتھ بدسلوکی کی اجازت دیتے ہیں تو وہ ایسا کرنے کی عادت بنالے گا اور یہ عادت وقت کے ساتھ ساتھ مزید خراب ہو جاتی ہے، بدسلوکی کرنے والا اس طرح کے رویے کا عادی ہو جاتا ہے اور کبھی باز نہیں آتا۔

Post a Comment

0 Comments