Ticker

6/recent/ticker-posts

مدعی اور گواہوں کے منخرف ہونے پر صحافی حسنین شاہ قتل کیس میں ملوث چار ملزم بری


 ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مقدمہ کی مدعیہ صحافی حسنین شاہ کی اہلیہ عدالت پیش ہوئیں اور بیان دیا کہ جو ملزم گرفتار ہیں انکا قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقدمے کے گواہوں نے بھی ملزمان کو پہچانے سے انکار کردیا۔

 جس کے بعد عدالت نے شک کا فایدہ دیتے ہوئے ملزم  سید حیدر عباس شاہ ، عامر رضا بٹ ،امجد پاشا،سید فرحان احمد شاہ کو بری کردیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

Post a Comment

0 Comments