Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان کا سفر کرنے والے امریکیوں کیلئے نئی ہدایات جاری


 امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خطرے کے تناظر میں سفر سے متعلق ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمہ خارجہ امریکا کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سابق فاٹا کا سفر نہ کریں، ان علاقوں میں دہشت گردی یا اغوا کی وارداتیں ہوسکتی ہیں۔

ٹریول ایڈوائزی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی شہری لائن آف کنٹرول کے اردگرد کے علاقوں کا بھی سفر نہ کریں، ایل او سی پر بھارتی اور پاکستانی فوجی دستوں میں گولا باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کیلئے بھارت کا سفر کرنے سے متعلق بھی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ’جرائم اور دہشتگردی‘ کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے میں نہایت محتاط رہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سفری انتباہ میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکام نے جنسی زیادتی کو تیزی سے بڑھتا ہوا جرم قرار دیا ہے، سیاحتی اور دیگر مقامات پر جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

انتباہ میں کہا گیا تھا کہ سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور سرکاری دفاتر پر دہشتگردانہ حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے سرکاری عہدیداران کو بھی ان علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments