Ticker

6/recent/ticker-posts

نیب نے عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر کو طلب کرلیا


 نیب لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کو طلب کرلیا۔

نیب لاہور نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو طلب کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے شہزاد اکبر کو 21 اکتوبر کو نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اور مختلف محکموں میں تعیناتی سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔

نیب لاہور نے مرزا شہزاد اکبر کو 22 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی جاری کیا ہے، اور حکم دیا ہے کہ شہزاد اکبر اپنے تفتیشی کے روبرو 21 اکتوبر کو صبح 11 بجے لاہور دفتر پیش ہوں۔

Post a Comment

0 Comments