Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان سے سی سی پی او لاہور کی ملاقات، علیم خان کی گرفتاری پر تفصیلی گفتگو


 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تفصیلی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں چند سینئر وزرا بھی شریک تھے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں موجودہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکےحوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور علیم خان پر مقدمہ اور گرفتاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو تبادلے کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ جب تک چاہیں گے آپ سے کام لیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور بتایا کہ روٹین ملاقات تھی، گپ شپ کے علاوہ عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Post a Comment

0 Comments