Ticker

6/recent/ticker-posts

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دو دہشتگرد ہلاک


 شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوج کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جو فورسز پر حملوں میں استعمال ہونا تھا۔

Post a Comment

0 Comments