Ticker

6/recent/ticker-posts

اختیارات کی جنگ، وزیرخزانہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض


 پنجاب کابینہ میں اختلافات نے جنم لینا شروع کر دیا۔

صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے ناراض ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق محسن لغاری مالياتی معاملات ميں اختیارات نہ ملنے پر نالاں ہیں۔

محسن لغاری کے قریبی ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرا کا مجھے علم ہی نہیں ہوتا۔ مالیاتی امور نمٹانے کے تمام اختیارات وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی خصوصی کمیٹی کے پاس ہیں۔

محسن لغاری کا کہنا ہے کہ اختیارات کے بغیر وزیر خزانہ کا عہدہ پاس رکھنا بے مقصد ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن لغاری نے عمران خان کے دورہ لاہور پر اس حوالے سے شکایت کی تھی جبکہ وہ اپنے بے اختیار ہونے کا کابینہ کے اراکین سے بھی شکوہ کر چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments