گورنمنٹ سرونٹس کوآپریٹو سوسائٹی اسکینڈل میں گینگ آف تھری کی لوٹ مار کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ گوہر اعجاز، ایس ایم عمران اور محسن نقوی کرائم پارٹنر نکلے، نیب نے کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق گوہر اعجاز، ایس ایم عمران اور محسن نقوی نے عثمان بزدار کے دور میں گورنمنٹ سرونٹس کوآپریٹو سوسائٹی کی اربوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ شروع کیا۔
سابق رجسٹرار کوآپریٹو عثمان معظم اور سابق سیکریٹری کوآپریٹو منصور قادر نے اہم کردار ادا کیا جبکہ سرکل رجسٹرار اسد ریاض نے زمین کی لیک سٹی کے نام منتقلی پر پابندی کے بجائے فائل دبائے رکھی، مگر ڈپٹی رجسٹرار معظم بٹ نے تینوں کے فراڈ کا پردہ چاک کردیا۔
ان کے مطابق سابق صدر گورنمنٹ سرونٹس کوآپریٹو سوسائٹی محمد ارشاد نے گوہر اعجاز کے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا، محمد ارشاد 6 سال گورنمنٹ سرونٹس کوآپریٹو سوسائٹی کے صدر رہے۔
گورنمنٹ سرونٹس کو آپریٹو سوسائٹی کے ممبر نعیم اسلم کا کہنا ہے کہ لیک سٹی کو زمین قواعد و ضوابط کیخلاف دی گئی، 242 کنال اراضی لیک سٹی فراڈ سے اپنے نام کروا چکا ہے، صوبائی وزیر کوآپریٹو سوسائٹی راجہ بشارت اس سارے معاملے میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
قانونی ماہر وقار اے شیخ کہتے ہیں کوآپریٹو سوسائٹی پر تمام حقوق ممبران کے ہوتے ہیں، کوئی پرائیویٹ سوسائٹی اس کو ضم نہیں کرسکتی۔
ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی معظم بٹ نے تحقیقات کیلئے لوکل کمیشن مقرر کردیا جو ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرنے کا پابند ہوگا۔
نیب نے بھی محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نیب محکمہ کوآپریٹو کے کرپٹ افسران کیخلاف بھی تحقیقات کرے گا۔
Welcome to this new and unique series by La news named LA NEWS Pakistan. There is a separate section for every small and big city of Pakistan. In this section, our viewers will get all the News, Information, Videos, Photos, Articles, and directories available for any particular city. Users can now view all information from the last ten years on their city pages. The purpose of launching this new series is to deliver everything to the readers relating to their city promptly. Representatives of LA NEWS across Pakistan are working day and night to improve these pages. If you would also like to send us any news, videos, photos, etc., of your city for publication, please email us at: lanewstv234@gmail.com Be sure to mention the name of your city in the Subject area. We hope you enjoy the addition of this section. And let us know your valuable feedback at LA NEWS.com. To see your city’s section, please enter the name of your city.
0 Comments