Ticker

6/recent/ticker-posts

شرابی کو ڈسنے والا زہریلا کوبرا سانپ خود ہلاک ہوگیا




آئے روز دنیا میں ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جنہیں سننے کے بعد یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کشن نگر میں ایک انتہائی زہریلا کوبرا سانپ شرابی کو ڈسنے کے بعد خود تو ہلاک ہوگیا مگر شرابی کو کچھ بھی نہ ہوا۔

مذکورہ شخص نے کافی مقدار میں شراب پی رکھی تھی اور نشے میں دھت کہیں جارہا تھا کہ راستے میں اسے کوبرا سانپ نے ڈس لیا۔

رپورٹ کے مطابق کوبرا نے شرابی کے پاؤں پر دو مرتبہ کاٹا مگر اسے کچھ نہیں ہوا۔

مذکورہ شخص جس کی شناخت صلاح الدین منصوری کے نام سے ہوئی وہ مرے ہوئے کوبرا سانپ کے ساتھ ضلع کے اسپتال پہنچا اور ڈاکٹروں کو کہا: یہ سانپ مجھے کاٹنے کے بعد مرگیا مجھے سوئی لگادیں۔

Post a Comment

0 Comments