Ticker

6/recent/ticker-posts

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی


  اسلام آباد / واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ صدر عالمی بینک ڈیوڈ مالپاس کا کہنا ہے پاکستان کو سیلاب سے سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مل کر کام کریں گے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا کے دوران ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف،عالمی بینک کے صدر ،،نائب صدر اور اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے غیر معمولی نقصانات سے آئی ایم ایف عہدیدار کو آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے معیشت کو مستحکم، پائیدار اور بحالی کے لیے حکومتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعریف کی اور مستقبل میں تعاون جاری رکھنے یقین دہانی کرائی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات ہوئی جس میں اسحاق ڈار نے سیلاب کے بعد بچاوٴ اور امدادی سرگرمیوں کے علاوہ پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

صدر عالمی بینک ڈیوڈ مالپاس کا کہنا تھا پاکستان کو سیلاب سے سماجی و اقتصادی چیلنجوں کا سامنا پر پر قابو پانے کیلیے مل کر کام کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا رائسر سے بھی ملاقات کی۔ جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ معاشی مشکلات پر قابو پانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Post a Comment

0 Comments