Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کے تھانے میں کروڑوں کی چوری کا ڈراپ سین، سی سی ٹی وی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 



کراچی کے آرٹلری میدان تھانے میں کروڑوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا اور تھانے کا منشی اور اہلکار ہی چوری میں ملوث نکلے۔

ذرائع نے بتایا کہ تھانے کے باہر اے سی ایل سی کے کیمروں میں پولیس اہلکار کی چوری پکڑی گئی، منشی پر واردات کے بعد شک بھی نہیں ہوا تھا۔

پولیس نے دو اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانے سے رقم کی چوری میں آرٹلری میدان تھانے کا ایک اور اہلکار بھی ملوث ہے اوردونوں اہلکاروں نے چوری کی رقم ایک اور شخص کے پاس رکھوائی تھی جس سے رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمہ جاتی کارروائی کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو فروری کو داؤد پوتہ روڈ پر سنار سے ڈکیتی میں ساڑھے تین کروڑ لوٹے گئے تھے، پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی تھی جو چار ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی، دو روز پہلے مال خانے سے رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

Post a Comment

0 Comments