Ticker

6/recent/ticker-posts

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کوعمران خان کیخلاف کیس درج کرنے کی اجازت دیدی


 پی ٹی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کوعمران خان کیخلاف کیس درج کرنے کی اجازت دیدی

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کیخلاف ایف ائی آر درج کرنے کی سفارش کی، جس میں کہا گیا کہ شواہد کی بنیاد پر تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کیخلاف ایف ائی آر درج کرنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ وزات داخلہ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ ہوئی، جس میں وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف کیس درج کرنے کی اجازت دیدی۔

تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کیخلاف ایف ائی آر درج کرنے کی سفارش کی اور کہا تھا کہ شواہد کی بناء پر چیئرمین کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، سیف اللہ نیازی، طارق شفیع اور میاں محمود الرشید کیخلاف کیس درج کرنے کی سفارش کی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سے اجازت ملنے پر آئندہ دو روز میں تحریک انصاف رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں پر جماعت کے 10 بے نامی اکاؤنٹس چلانے کا الزام ہے، انہوں نے اکاؤنٹس میں 10 کروڑ سے زائد کی ترسیلات حاصل کیں۔

Post a Comment

0 Comments