Ticker

6/recent/ticker-posts

لانگ مارچ سے فارغ ہو کر سندھ کو زرداری سے آزاد کراؤں گا،عمران خان


 پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے فارغ ہو کر پورا زور سندھ پر لگاؤں گا، سندھ کے ہر ضلع میں جاؤں گا،سندھ کو زرداری سے آزاد کراؤں گا۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں ایم کیو ایم سے پوچھتا ہوں کیا وہ زرداری کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہیں؟ کیا پیپلز پارٹی نے کراچی کے مسائل حل کرا دیے؟ 

انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،دشمن بھی ایسا نقصان نہیں پہنچتا،جیسا ان چوروں کو مسلط کر کے پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت میری حکومت ہٹائی گئی، بڑے بڑے ڈاکو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں،جب احتساب ہونے لگتا ہے تو باہر بھاگ جاتے ہیں اور پھر ڈیل کر کے واپس آجاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کےفنانس کا انجن ہے،کراچی اوپر جاتاہے تو پاکستان اوپر جاتاہے اور جب کراچی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو ملک کی طبیعت خراب ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ پریشان ہے،قوم مقروض ہوگئی ، 6 ماہ پہلےجب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے تھا، ہمارے جانے کے بعد آٹا بھی 100 روپے سے اوپر ہے،مارچ سے فارغ ہوجاؤں تو میرا رخ اندرون سندھ ہوگا، کراچی بھی آؤں گا، زرداری مافیا نے اندرون سندھ کے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے۔

 عمران خان نے مزید کہا کہ مریم ،شہباز بری ہوگئے،نوازشریف اور زرداری بھی باعزت بری ہوجائیں گے،صرف چھوٹے چھوٹے چور پکڑے جائیں گے،کوئی بڑا ڈاکو نہیں پکڑا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments