Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈینگی سے متاثرہ حاملہ خواتین کا زائد خون بہنے کی وجہ سے بچے کی قبل از وقت پیدائش ، پیدائشی زون میں کمی اور اسقاط حمل کے خطرات میں بھی کئی گناہ اضافہ ہوجاتا ہے

کراچی: ڈینگی سے متاثرہ حاملہ خواتین کا زائد خون بہنے کی وجہ سے بچے کی قبل از وقت پیدائش ، پیدائشی زون میں کمی اور اسقاط حمل کے خطرات میں بھی کئی گناہ اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ شہر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی دوران حمل ڈینگی کے چند کیسز رونما ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی مچھر نے دنیا میں آنے والے نئے مہمانوں کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، ڈینگی مچھر کے وار سے کوئی بھی محفوظ نہیں حتی کہ حاملہ خواتین بھی محفوظ نہیں ہے۔ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ حاملہ خواتین کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

سول اسپتال کراچی کے ماہر امراض نسواں ڈاکٹر رابیعہ نے بتایا کہ حاملہ خواتین میں بھی ڈینگی کے سبب تیز بخار کی شکایات کے ساتھ آرہی ہیں ،جس کے بعد ہم ان کو ڈینگی اور ملیریا کے لیئے تشخیصی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دیتے ہیں،بخار کی وجہ سے متاثرہ خاتون کی جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پیدا ہوجاتی ہے،اگر متاثرہ خاتون میں ہم بخار کم کرنے، پانی ، نمکیات اور پلیٹ لٹس کاؤنٹ کی سطح بڑھانے میں ناکام ہوجائیں تو اس سے ڈینگی سے متاثرہ حاملہ خاتون اور نوزائیدہ بچے ، دونوں کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments