Ticker

6/recent/ticker-posts

علیم خان اور عون کی نواز شریف سے ملاقات، پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت


 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ عون چوہدری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے ہیں۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بعد ازاں مریم نواز بھی حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہوگئیں اور اس دوران ان سے سوال کیا کہ پاکستان میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اس پر مریم کا کہنا تھاکہ میڈیا سے اندر بیٹھ کر بات ہوگی۔

پنجاب حکومت کی تبدیلی کے سوال پر جواب میں ان کا کہنا تھاکہ تمام باتیں ابھی بتادوں؟ اتنی بات فیملی سے نہیں ہوتی جتنی میڈیا سے ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments