Ticker

6/recent/ticker-posts

ایف بی آر نے اکتوبر تا دسمبر ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کردیا


 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2022-2023 کی دوسری سہہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر)کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2036.087 ارب روپے مقرر کردیا۔

ٹیکس وصولیوں کے مقررہ کردہ اہداف سے متعلق ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں مالی سال 2022-2023 کی دوسری سہہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر)کیلئے مقرر کردہ2036.087 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے گذشتہ مالی سال2021-22 کی دوسری سہہ ماہی میں حاصل کردہ 1523.433ارب روپے کے ریونیو کے مقابلے میں 33.7فیصد زیادہ ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال2022-23 کی پہلی سہہ ماہی کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ان لینڈ ریونیو کی مد میں وصولیوں کا ہدف 1744.687ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف910.611 ارب روپے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف728.477 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments