Ticker

6/recent/ticker-posts

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصر چیمپئن بن گیا، پاکستان کو فائنل میں شکست


 پاکستان کو شکست دے کر مصر اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کا چیمپئن بن گیا۔

قطر کے شہر دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوا، مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹ ککس پر ہوا، جس میں مصر نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ برازیل سے ہوا، مقررہ وقت تک میچ برابر رہا۔

پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 12 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ مصر سے ہوگا۔

پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تنزانیہ کو بھی 1-2 سے شکست دی تھی۔

Post a Comment

0 Comments