Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران دنیا میں سب سے بڑا فراڈ ہے جس نے قوم کے خلاف سازش کی: وزیراعظم


 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ کرنے والا شخص ہے جس نے  قوم کے خلاف سازش کی جس کی آڈیو آچکی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالت اور قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور میں آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں،  نوازشریف بھی ہر روز عدالت میں پیش ہوتے تھے، انہوں نے کوئی این آر او نہیں مانگا، میری پارٹی کے ساتھیوں نے بھی جرات کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔

نہوں نے کہا کہ بقول عمران نیازی مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سےاین آراو ملا ہے، اس سےگھٹیا بات نہیں ہوسکتی، نواز شریف ، مریم نواز کو نیب کی ترامیم کے تحت بریت نہیں ملی، میں نے اور ہمارے پارٹی کے ساتھیوں نے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں، محترمہ علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا، تمہارے دور میں علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او ملا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اب آپ کو قوم کو جواب دینا ہے، تم نے قوم کےخلاف سازش کیں، وزیراعظم تھے تم پانچ ارکان اسمبلی خریدنے کے لیے پیسے کہاں سےآئے، عمران نیازی تم نے کوئلے کی دلالی میں منہ کالاکیا، کاش مجھے یہ سخت الفاظ حالیہ دنوں میں نہ کہنے پڑتے لیکن دل دکھا ہوا ہے۔

Post a Comment

0 Comments