Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹام کروز اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کیلئے خلاء میں جائیں گے

 

کیلیفورنیا:  ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز متوقع طور پر اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لیے خلاء میں جائیں گے۔

یونیورسل پکچرز کی چیئرپرسن ڈیم ڈونا لینگلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم ٹام کروز کے ساتھ ایک بہت بڑا پروجیکٹ کرنے جا رہے ہیں، جس میں وہ خلائی اسٹیشن پر راکٹ لے جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس پراجیکٹ کے بعد ٹام کروز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے والے پہلے عام شہری بن جائیں گے۔

 نا لینگلی نے نئی فلم میں اداکار کے کردار کی کچھ تفصیلات بھی بتائیں کہ وہ اس فلم میں ایک ایسے آدمی کا کردار ادا کریں گے جو خود کو ایک ایسی صورتِ حال میں پاتا ہے جہاں وہ واحد شخص ہوتا ہے جو زمین کو بچا سکتا ہو۔

خیال رہے کہ ناسا اور ایلون مسک کا ادارہ اسپیس ایکس اس فلم کو بنانے کے لیے یونیورسل پکچرز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments