Ticker

6/recent/ticker-posts

فلم انڈسٹری میں لوگوں کے ایک نہیں بلکہ تین چہرے ہوتے ہیں، نرگس فخری


ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی مرتبہ خیرباد کہہ کر واپس لوٹنے والی اداکارہ نرکس فخری کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں کے ایک نہیں بلکہ تین چہرے ہوتے ہیں۔

اپنی فلم ’راک اسٹار‘ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ نے بھارتی  نجی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’اس بالی ووڈ کے کھیل میں لوگ ایک مختلف شبیہہ یا چہرہ لگا لیتے ہیں اور انھیں لگتا تھا کہ سیدھی اور سچی بات کرنا ہی بہتر ہے لیکن وہ نادان تھیں‘۔

نرگس نے بتایا  کہ جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تو انھیں نہیں معلوم تھا کہ بالی ووڈ کلچر میں کس طرح رہنا ہے، یہاں کئی بار آپ کو ان لوگوں سے بھی بات کرنی پڑتی ہے جنھیں آپ پسند نہیں کرتے۔

Post a Comment

0 Comments