Ticker

6/recent/ticker-posts

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری


 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 اکتوبر تک 13ارب 24 کروڑ ڈالر رہے، زرمبادلہ ذخائر 7 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں 34 کروڑ ڈالرکم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر 30 کروڑ  ڈالر کم ہوکر 7.59 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.91 کروڑ ڈالرکم ہوکر 5.64 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کمرشل قرض اور یورو بانڈ سود ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments