Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان کے علم میں بھی نہیں کہ ان کےساتھ کیاہوگا،رانا ثنا


 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ہرقیمت اور بے ایمانی کرتےہوئے اقتدار کا اصول ہے تاہم لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں۔ انھوں نے دو ٹوک کہا کہ عمران خان کےوہم وگمان میں بھی نہیں ہوگاکہ ان کےساتھ کیاہونےوالاہے۔

اسلام آباد میں جمعہ کو پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا کہ ایک سال سے تسلسل سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان فتنہ ہے اوراس فتنے کی شناخت کرنی چاہئیے ورنہ یہ قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اب یہ فتنہ بےنقاب ہورہا ہے اور اب یہ قوم کا فرض ہے کہ اس فتنے کی شناخت کرے کیوں کہ انھوں نے بہت بڑا جھوٹ بولا کہ ہم غلام بن گئے اور امریکی غلامی اور امپورٹڈ حکومت جیسے جھوٹ بولے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عمران خان گمراہ نوجوانوں سے حلف لے رہا ہے اور حقیقی آزادی کا عمران خان کو بھی خود پتہ نہیں ہے،یہ شخص اس قوم کے ساتھ کھیل کھیلتا رہا ہے۔

عمران خان کی نئی مبینہ آڈیو سے متعلق وزیرداخلہ نے کہا کہ آج کی آڈیو سے قوم کو رہنمائی ملی کہ اس فتنے کا ادراک ہوجاناچاہئیے اور آج کی ویڈیو کو ایک بار پھر سنا جائے اور یہ قوم بار بار سنے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی اس حرکت کے بعد کون سے ملک سے سفیر سائفر بھیجے گا، عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا۔

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست سے متعلق رانا ثنا نے کہا کہ لوگوں کو چور ڈاکو کہنے والے کا کردار فرح گوگی ہے۔ فرح گوگی کی وزیر اعظم ہاؤس میں سیکیورٹی کلیئرنس تھی اور یہ ان کے گھر کی فرد تھی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ فرح گوگی کے نام تمام اراضی عمران خان کی بے نامی اراضی ہے اور شہزاد اکبر نے بھی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

Post a Comment

0 Comments