Ticker

6/recent/ticker-posts

نبی کریمﷺ کے اسوہ پر عمل کرنا ضروری ہے، مسجد نبویؐ میں خطبہ جمعہ


 مسجد نبویؐ کے امام نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے نبی کریم صلی الله عليه وآلہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا جن کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ کیلئے ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید پہنچے۔

مسجد نبویؐ کے امام شیخ احمد بن طالب نے خطبہ جمعہ کے دوران سیرت رسول صلی الله عليه والہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسانیت پر رحم کیا اور پوری کائنات کیلئے نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کو رحمت بنا کر بھیجا، جنہوں نے ہمیں احکام الٰہی سے روشناس کروایا۔

ہزاروں فرزندان اسلام کے سامنے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رسول کریم ﷺ نے قرآن مجید کی صورت میں بہترین ضابطہ دیا، جس پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں فلاح پائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے حبیبؐ نے لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے کا درس دیا ہے، اسلام ایک بھلائی کا دین ہے جو لوگوں میں مساوات اور انصاف کی تلقین کرتا ہے، اسلام کے بنیادی احکام پر عمل کرنے میں ہی انسان کی فلاح ہے اور اسے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments