Ticker

6/recent/ticker-posts

شادیوں کے نام پر شوہروں کو لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار

خوشاب میں شادیوں کے نام پر شوہروں کو لوٹنے والی جعلساز دلہن  اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل نے جوہرآباد کی رہائشی خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر شادی کر کے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ابتک 5 نکاح کر چکی ہے اور درجن سے زائد افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ چکی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جھیل بجھوا دیا گیا ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments