Ticker

6/recent/ticker-posts

نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے


 نیب نے ڈی جی نیب پشاور اور ڈی جی بلوچستان تبدیل کردیئے گئے۔

نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے ہیں، اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ایف آئی اے کے افسر جاوید اکبر ریاض کو نیب میں بھیج دیا گیا ہے، جاوید اکبر ریاض نیب میں بطور ڈائریکٹر جنرل کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب پشاور بریگیڈئیر (ر) فاروق ناصر کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، اور اُن کی خدمات نیب ہیڈ کوارٹرز کے سپرد کردی گئی ہیں۔

فاروق ناصر کی جگہ گریڈ 20 کے ڈائریکٹر نعمان اسلم کو ڈی جی نیب پشاور کا چارج دے دیا گیا ہے، نعمان اسلم اس سے پہلے نیب بلوچستان میں بطورڈی جی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

نعمان اسلم کی جگہ ظفر اقبال کو نیب بلوچستان کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

نیب پشاور کے ڈائریکٹر اظہاراحمد کی خدمات بھی نیب ہیڈ کوارٹرز کے سپرد کردی گئیں۔ چیئرمین نیب کی منظوری سے اہم تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

Post a Comment

0 Comments