Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور؛ پاکستان میں مقیم غیر ملکی منشیات ڈیلر گرفتار


 لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیصل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشیات کے غیر ملکی ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس نے فیصل ٹاؤن فلیٹس  میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا غیر ملکی ڈیلر گرفتار کرلیا۔ منشیات فروش جواد اڈوکا کا تعلق مغربی افریقا سے بتایا جاتا ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔

پولیس نے ملزم سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Post a Comment

0 Comments