Ticker

6/recent/ticker-posts

جعلی پولیس بن کر تاجروں کو لوٹنے والے سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے


 لاہور: جعلی پولیس کا روپ دھار کر تاجروں سے پیسے بٹورنے والے دو سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

مصری شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے 2 نوسربازوں توقیر اور شعیب کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں، جو خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے تاجروں اور دکان داروں سے پیسے بٹورتے تھے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے گاڑی، پولیس کارڈ اور یونیفارم برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش 40 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے کہا ہے کہ پولیس کی وردی کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔

Post a Comment

0 Comments