Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلحہ کے زور پرلاہورکی اسٹیج اداکارہ سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج


 لاہور: سندر کے علاقے میں سفاک ملزم نے سٹیج کی ادکارہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزم اشرف شاہ نے اسٹیج ادکارہ کو مبینہ طور پر اغواء کرکے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں ملزم نے انہیں اپنے فارم ہاﺅس بلوا کر پارٹی میں نشہ آور مشروب پلائی اور پھر  جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔



اداکارہ کے مطاق ملزم اشرف شاہ نے برہنہ حالت میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں اور مسلسل بلیک میل کرکے 20 لاکھ روپے ہتھیالیے۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2019 میں میری شادی ہوئی اور ملزم اشرف شاہ نے میرے شوہر کو برہنہ ویڈیوز دکھا کر میرا گھر خراب کیا۔

Post a Comment

0 Comments