Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید


 سیکٹرآئی ٹین میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ گاڑی میں موجود دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں ٹیکسی میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ ٹیکسی میں موجود دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

0 seconds of 0 secondsVolume 0%
 

ترجمان آئی جی اسلام آباد کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم کے ایک اہلکار نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی کے رکتے ہی دھماکا ہوگیا اور گاڑی میں موجود ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جب کہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے، جب کہ اس کے ساتھ کھڑا ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہے۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے، شہید عدیل حسنین کا تعلق عارف والہ پاکپتن سے ہے، اور اس کے 3 بچے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دھماکا خود کش تھا، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی، پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا اور چیکنگ شروع کی تو لمبے بالوں والا شخص گاڑی کے اندر آیا اور اپنے آپ کو اور گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکا بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، اور اس میں پولیس اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا۔

دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا، اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ہمارے پاس 10 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں 5 شہری اور پانچ پولیس اہلکار ہیں، جب کہ 2 افراد کی لاشیں بھی لائی گئی ہیں، ایک پولیس کا جوان شہید ہے، جب کہ ایک شہری کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اسپتال حکام نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں محبوب حسین، محمد حنیف اور رضا حسین شامل ہیں۔ شہری 35 سالہ انعام الرحمان، 46 سالہ یوسف کے علاوہ محمد نوید، محمد عاشر اور محمد عثمان بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے افسران اور متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے، جب کہ اسلام آباد واقعے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments