Ticker

6/recent/ticker-posts

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا


 لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

گورنر پنجاب نے وفاقی حکومت، لیگی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن اپنے ٹویٹر پر جاری کیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی گئی تھی انہوں نے مقررہ وقت تک ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، بادی النظر میں وزیر اعلیٰ کو ایوان کی اکثریت حاصل نہیں رہی جس کے باعث انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے 19 دسمبر شام چار بجے تک وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تھی، 48 گھنٹے گزرنے کے لیے باوجود پرویز الہیٰ نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا۔

حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 30 کے قانون کے تحت پرویز الہیٰ کو سبکدوش اور کابینہ کو ختم کیا جارہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب نوٹی فکیشن کی کاپی سیکریٹری پنجاب کو بھی ارسال کی گئی ہے جس میں انہیں حکم پر عمل درآمد کیلیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ڈی نوٹیفائی قرار دیے جانے کے خلاف عدالت جائے گی اور قانونی طور پر پرویز الہیٰ آج کے اجلاس کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

Post a Comment

0 Comments