Ticker

6/recent/ticker-posts

< > شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین؛ ،مقتول کی بیوی اور بھتیجا گرفتار




 لاہور میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگا، پولیس نے مقتول مشتاق احمد کے قتل کے الزام میں بیوی، بھتیجے اور دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی عاصمہ بی بی کے اپنے بھتیجے قمر یوسف عرف دبی کے ساتھ غیر شرعی تعلقات تھے، مقتول کو علم ہونے پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہو گئےتھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم قمر یوسف نے اپنی چچی کے ساتھ مل کر مقتول کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا، مشتاق احمد سبزی کا کام کرتا تھا، وقوعہ کے روز مقتول گھر میں سبزی کی تیاری میں مصروف تھا۔

ایس پی آفتاب پھلروان مطابق ملزم قمر یوسف نے اپنے دوست حسن رضا عرف راجو کے ہمراہ مشتاق احمد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، مقتول کنپٹی پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی، پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments