لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نےکارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، بلیک میلنگ میں ملزم کے دوبھائی بھی شامل تھے جن کی تلاش جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم حمزہ طلعت لڑکیوں سے دوستی کر کے ان کی نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بناتا تھا، ایک متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دوبھائی بھی متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرتے رہے،گرفتارملزم کے بھائیوں حسین طلعت اور حسن طلعت کی تلاش جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تینوں ملزمان نےمتاثرہ لڑکی کی تصویریں اورویڈیوز سوشل میڈیا میں وائرل کی تھیں۔
0 Comments