Ticker

6/recent/ticker-posts

پی آئی اے کی غفلت، جدہ سے کراچی آنے والے عمرہ زائرین رُل گئے



کراچی: پی آئی اے کی انتظامی غفلت، جدہ ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے کراچی آنے والے عمرہ زائرین رل گئے، پرواز کی منزل روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تبدیل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے پاکستان آنے والی پرواز کی منزل اچانک تبدیل کردی گئی، پرواز پی کے 860 سعودی وقت کے مطابق شام 5:40 پر جدہ سے کراچی کے لیے شیڈول تھی، روانگی سے قبل پرواز کو جدہ سے لاہور کردیا گیا۔

پی آئی اے کے اس عجیب وغریب اقدام پر عمرہ زائرین حیران رہ گئے، پرواز سے کراچی آنے والے عمرہ زائرین جدہ حج ٹرمینل کے لاونج میں مذکورہ معاملے پر پریشان دکھائی دیے، مسافروں کے مطابق قومی ائیر لائن کے ائر بس 320 ساختہ طیارے کے ذریعے کراچی آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 150 سے زاٙئد ہے۔

Post a Comment

0 Comments