Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان اسرائیلی گٹھ جوڑ سے پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے، فیاض چوہان

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران  خان کے ملک مخالف تمام اقدامات بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں رہنما آئی پی پی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جس جس اقدام سے پاکستان کو نقصان پہنچا،اسے بے نقاب کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کا پلان تھا، اسرائیل سے گٹھ جوڑ بھی اس میں شامل تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریاست نے اس پاکستان دشمن تحریک کو سختی کچلا تو آئی ایم ایف کو پتہ چل گیا کہ اب پاکستان سے معاہدہ کرنا ہی پڑے گا

 

Post a Comment

0 Comments