Ticker

6/recent/ticker-posts

مہنگائی، بے روزگاری، نوجوانوں کا بیرون ممالک جانے کا سلسلہ تیز

اسلام آباد: غیر یقینی معاشی صورتحال، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نوجوانوں کے  بیرون ممالک چلے جانے کا سلسلہ تیز ہو گیا۔

 دستاویز کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت کے دور اقتدار میں 12 لاکھ21ہزار نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے

گزشتہ سال 8لاکھ 32ہزار جبکہ رواں سال کے ابتدائی6ماہ میں4لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔ ان میں 11ہزار اکاؤنٹنٹ، 11ہزار200انجینئرز، 4ہزار ڈاکٹر، 15 ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 24ہزار سپر وائزر،34ہزار ٹیکنیشن،29ہزار الیکٹریشن، 13ہزار 445کمپیوٹر ٹائپسٹ، 8ہزار زرعی ماہرین شامل ہیں جبکہ ساڑھے 37ہزار منیجرز، 4 ہزارنرسز،1ہزار 560 اساتذہ، 15ہزار آپریٹر اور 16سو سے زائد ڈرافٹ مین کو روزگار کیلئے بیرون ملک جانا پڑا۔

 

Post a Comment

0 Comments