Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ

لاہور  میں بچوں اور  بچیوں سے زیادتی کے  واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور  صرف رواں سال کے ساڑے 6 ماہ کے دوران زیادتی کے 161 واقعات پیش آئے ہیں۔

پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق اس سال کے ساڑھے 6 ماہ کے دوران شاید ہی کوئی دن ایسا ہو جس میں کسی بچی سے زیادتی یا بچےکو بد فعلی کا نشانہ نہ بنایا گیا ہو۔

رپورٹ کے مطابق بچوں سے بدفعلی کے 98 مقدمات درج کیےگئے جن میں ملوث 82 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 66 کے چالان عدالتوں میں جمع کرائےگئے، ان میں سے14 مقدمات زیر تفتیش ہیں جب کہ دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔.

دوسری جانب ا س عرصے میں بچیوں سے زیادتی کے 63 واقعات رونما ہوئے جن میں 11 کی تفتیش جاری ہے اور 71 ملزمان کو گرفتار کرکے 44 چالان عدالتوں کو بھجوا دیےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 3 اشتہاری مجرمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

 

Post a Comment

0 Comments