Ticker

6/recent/ticker-posts

سالی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بھائی سمیت گرفتار

لاہور: نشتر کالونی میں اپنی شادی شدہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب (ش) اپنی بہن (ع) سے ملنے اسکے گھر شمع کالونی آئی تھی جسے (ع) کے خاوند اور بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی اور خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد دونوں ملزمان شاہد اور سجاد کو گرفتار کرلیا۔

ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
فوٹو: ایکسپریس

انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن ڈیویژن عائشہ اعظم کے مطابق ملزم شاہد نے اپنی بہن سے ملنے کے لیے آنے والی اپنی سالی کو بھائی کے ساتھ مل کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسکی حالت خراب ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments