Ticker

6/recent/ticker-posts

بھارت; ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کوآگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کوآگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہرگروگرام کی مسجد پرآدھی رات کو دھاوابول دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑپھوڑ کی اورمسجد کو آگ لگا دی۔

ہندوانتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والےامام مسجد سمیت دوافراد پرفائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں امام مسجد شہید ہوگئے۔

گروگرام کےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments